تنظیم اسلامی ڈنمارک کی شوریٰ کا اجلاس مورخہ 29 اپریل2012کو سیکرٹری جنرل چوھدری امتیازاحمد سویہ کی رھائشگاہ پرصدرمحترم شہزاد عثمان بٹ کی صدارت میں  منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز برادر عرفان احمد نے تلاوتِ قرآن حکیم سے کیا۔ آغاز میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور حلقہ جات کے ناظمین نے اپنی کارکردگی کی مختصر رپورٹس پیش کیں۔ بعد اذاں برادر عرفان گیلانی نے ایک ساینٹفک ورکشاب کا انعقاد کیا جس میں تنظیم اسلامی ڈنمارک کے مقاصد،اہداف کو واضع کرنے کے علاوہ ڈنمارک میں ان اہداف کے حصول میں درپیش چلنجز کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی آئندہ سال کا لائحہ عمل اور ترجیحات کا احاطہ کیا گیا ۔ وقفہ نماز عصر میں امتیاز سویہ نے پر تکلف ظہرانہ دیا۔ نماز و طعام کے بعد پلانگ شیشن منعقد ہوا۔ پلانگ شیشن میں ماہانہ اجتماعات عام و اراکان ، روابط پارٹی، پروگراماتِ حلقہ جات،تربیتی پروگرامات،شوشل پروگرامات،شعبہ خواتین، شعبہ نوجوانان اور افرادی قوت کے اہداف کو طے کیا گیا۔  باجماعت نماز مغرب کے بعد خافظ عارف نے دعا کے ساتھ ایک اہم اور طویل اجلاس کا اختتام کیا ۔ اس موقع پر نائب صدر عرفان احمد،سیکرٹری فنانس محمد وقاص ش

یخ، سیکرٹری انفارمیشن عدیل احمد آسی، عظمت علی، فرید اللہ مومن،عرفان گیلانی، محمد علی اور خافظ عارف بھی موجود تھے۔

News Link

http://watannews.dk/news/Detail.php?DailyID=9602

Comments are closed.